Home Education دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کو لیکر جاری افواہوں سے والدین اور طلبہ ذہنی تناﺅ کے شکار

دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کو لیکر جاری افواہوں سے والدین اور طلبہ ذہنی تناﺅ کے شکار

by Admin
0 comment 386 views
JK News Live

دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کو لیکر جاری افواہوں سے والدین اور طلبہ ذہنی تناﺅ کے شکار

امتحانی نتائج کا اعلان آئندہ 48گھنٹوں میں متوقع ، طلبہ افواہوںکے بجائے پڑھائی پر دھیان دیں / بورڈ

سرینگر/13 فروری/سی این آئی//

بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کے اعلان کے بعد دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کو لیکراتوار کے روز دن بھر وادی کشمیر میں گرم افواہوں کے بیچ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ امتحانی نتائج کے اعلان میں ابھی مزید کچھ وقت درکار ہے اور ممکنہ طور پر آنے والے 48گھنٹوں میں اندر اندر امتحانی نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق ماہ نومبر اور دسمبر میں منعقد ہ جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے دسویںجماعت کے امتحانی نتائج کے اعلان کو لیکرآئے روز سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی افواہوں کے نتیجے میں نہ صرف امید وار بلکہ ان کے والدین بھی تذبذب کے شکار ہو گئے ہیں ۔

گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا کی وئب سائٹوں پر امتحانی نتائج کے اعلان کو لیکر مختلف تاریخوں کی بات کی جا رہی ہے جبکہ کبھی کبھی یہ باتیں بھی پھیلائی جا رہی ہے کہ ابھی یا شام کو امتحانی نتائج کا اعلان کیا جائے گا جس کے نتیجے میں طلبہ کی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

ادھر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے تمام افواہوں کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی امتحانی نتائج کے اعلان میںمزید کچھ وقت درکا ہے ۔

بورڈ کے ایک سنیئر آفیسر نے سی این آئی کو بتایا کہ دسویں جماعت کے امتحانی نتائج ممکنہ طور پر آئندہ 48گھنٹوں کے اندر اندر منظر عام پر لائیں جائیں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور آئندہ کیلئے پڑھائی پر دھیان دیں ۔

Also Read This  Important Update regarding JKSSB Exams; Exams Postponed

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے اور اب دسویں جماعت کے امتحانی نتائج باقی ہے ۔

You may also like

Leave a Comment

Our Company

Welcome to JK News Live – online platform that brings the Latest News & Top Breaking headlines on Politics and Current Affairs in Jammu Kashmir and also covering Sports, Business, Conflict, Videos, Life Style, feature stories and much more.

Editor: Ehsaan Yousuf

Newsletter

@2021 – All Right Reserved.  Design & Developed By ThinkEast

error: Content is protected !!
× Join Our WhatsApp Group